ھفتہ, 23 نومبر 2024


جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی بہترین معیشت

ایمزٹی وی(بزنس)عالمی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ٹلانٹک میڈیا کمپنی نے بھی پاکستان کو جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی بہترین معیشت قرار دیا ہے۔امریکہ کی اٹلانٹک میڈیا کمپنی (اے ایم سی ) نے جنوبی ایشیائی منڈیوں میں پاکستان کو نسبتا مضبوط معیشت قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ آنے والے وقت میں تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا۔ اٹلانٹک میڈیا کمپنی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی انفرااسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کی مجموعی قومی پیدوار (جی ڈی پی ) بڑھی ہے۔ پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری، اسکی پالیسیوں میں تسلسل اور ملک میں سیاسی استحکام کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان مارکیٹ لیڈر کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ترغیب کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی اسٹاک انڈیکس فرم مورگن سٹینلے کیپٹیل انٹرنیشنل ( ایم ایس سی آئی ) نے بھی گذشتہ ماہ پاکستان کو دنیا کی 10بڑی ایمرجنگ اکانومیز میں شامل کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی جس کے نتیجے میں اقتصادی استحکام آیا۔ علاوہ ازیں چین کی سی پیک منصوبے میں46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو بجلی بحران اور بیروزگاری جیسے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی معشیت جنوبی ایشیائی ممالک بشمول بنگلہ دیش ‘انڈیا ‘سری لنکا اور نیپال میں بہترین معشیت قرار پائی ہے۔ کے ایس ای100 انڈیکس ایشیائی مارکیٹوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے اور اسے دنیا کی پانچویں بہترین سٹاک مارکیٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں امریکی ادارے بلومبرگ نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر قرار دیا جبکہ موڈیزنے پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر کرتے ہوئے اسے “سی” سے” بی” ریٹنگ دی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment