ایمزٹی وی(بزنس)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے مزید اضافے سے1364 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب700 روپے اور618 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 53 ہزار 850 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46ہزار175 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت25 روپے کے اضافے سے750 اور دس گرام چاندی کی قیمت20.86 روپے کے اضافے سے642.28 روپے ہوگئی۔