ایمزٹی وی (تجارت) انٹرنیشنل شنگھائی اپیرل فیبرکس ایگزبیشن میں شرکت کرنے والے نمائش کنندگان نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ میسےفرینکفرٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس میں 3 ہزار 844 کمپنیوں نے شرکت کی۔ ان کمپنیوں کا تعلق 30 ممالک سے ہے جب کہ 93 مختلف ممالک کے 71 ہزار 138 افراد نے نمائش کا دورہ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لحاظ سے پہلے 10 ممالک میں امریکا، تائیوان، روس، انڈونیشیا، برطانیہ، جاپان، ہانگ کانگ، کوریا، چین اور انڈیا شامل ہیں۔ پاکستان سے اس نمائش میں فیبرکس، ڈینم یا انکی 42 کمپنیوں نے شرکت کی۔ ڈینم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد پہلے کی نسبت زیادہ رہی۔ مقامی کمپنی کے نیرعالم کا کہنا ہے کہ ڈینم کو پہلے کی نسبت خریدار بھی زیادہ ملے۔ ہمیں یورپ امریکا سے اعلیٰ معیار کے خریدار ملے ہیں۔ ایک دوسری کمپنی کے عامر حسین کا کہنا ہے کہ ڈینم کے لئے علیحدہ ہال کا تجربہ اچھا رہا ہے۔