ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیراہتمام اتوار7 دسمبرکو وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال اورگورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 7 میں منعقد ہوا جسمیں 2057 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جسکے مطابق گروپ نمبر 8 میں بی کام اور بی بی اے کے 1128 طلبا و طالبات نے، جبکہ گروپ نمبر9 میں بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای ، بی ٹیک اور ایم بی بی ایس کے 342 طلبا وطالبات نے اور گروپ نمبر 10 میں بی اے / ہومینیٹیزاور سوشل سائنسز کے587 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 12 دسمبر کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پر جاری کردیئے جائینگے جبکہ حتمی داخلہ فہرست 15 دسمبر کو دوپہر 2 بجے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ اور سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کردی جائینگی۔ دریں اثناء جامعہ کراچی میں فارم ڈی (مارننگ اور ایوننگ) میں داخلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام ہفتہ 6 دسمبر کو صبح 9:30 بجے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق فارم ڈی (مارننگ اورایوننگ) پروگرام کی 400 نشستوں کے لئے 3065 داخلہ فارم جاری کئے گئے جبکہ 2920 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 10دسمبر کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پراپ لوڈ کردیئے جائیںگے جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست 15 دسمبر کو دوپہر 2 بجے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ اور سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کردی جائینگی ۔
جامعہ کراچی، ماسٹرز اور فارم ڈی پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 4971 طلبا و طالبات کی شرکت
- 08/12/2014
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 2275 K2_VIEWS
Leave a comment