ایمزٹی وی (تجارت) ڈالر101 روپے کا ہوکرگزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 ماہ کی کم ترین سطح 101 روپے کی ہوگئی۔ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے ڈالر مزید 37 پیسے گراوٹ کا شکار ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10پیسے کمی کے بعد 101 روپے 50 پیسے میں عوام کیلئے دستیاب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے سکوک بانڈز کی فروخت سے1 ارب ڈالر موصول ہونے کے علاوہ بینکوں کی جانب سے ڈالر بیچے جانے کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔