بدھ, 27 نومبر 2024


ٹکٹنگ سسٹم آن لائن نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاکستان ریلوے کی ٹکٹنگ سسٹم آن لائن نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کراچی شہر کا ریلوے اسٹیشن شہر کے ایک کونے میں واقع ہے اور شہر کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کوٹکٹ خریدنے کے لئے لمبا سفر طے کر کے سٹیشن تک آنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات ٹکٹ میسر نہ ہونے کی صورت میں لوگوں کو خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑتا ہے۔

کراچی کے مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ریلوے کی ٹکٹنگ سسٹم کو بھی پی۔آئی۔اے کی طرز پر آن لائن کر دیا جائے تو لوگ گھر بیٹھے آسانی سے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔ کراچی کے ایک مسافر اقبال کا کہنا ہے کہ ’’ایک طرف تو شہر سڑکوں پر موجود ٹریفک کی لمبی لائنیں گزر کا سٹیشن پہنچنا پڑتا ہے لیکن جب آپ سٹیشن پہنچیں تو سٹیشن کے مسائل الگ ہیں۔اگر یہی ٹکٹ ان لائن میسر ہو تو لوگوں کے مسائل میں کمی آ سکتی ہے اور لوگوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا نہیں پڑے گا‘‘۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں پاکستان ریلوے کی ٹائمنگ میں کافی بہتری آئی ہے مگر ملک کے سب بڑے ذریعہ آمدورفت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور مسافر دوست بنانے کے لئے بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment