ایمز ٹی وی (تجارت) برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ عالمی منڈی میں پاونڈ 31 سال کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آ گیا۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے علحیدگی کا فیصلہ اس کی اپنی معیشت کے لئے درست ثابت نہ ہوا۔ جون میں لئے گئے اس فیصلے کے بعد سے عالمی منڈی میں پاونڈ مسلسل ڈگمگا رہا ہے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عالمی منڈی میں پاونڈ 31 سال کی کم ترین سطح سے بھی نیجے آ چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاونڈ کی قیمت 1 اعشاریہ 18 ڈالر ہو گئی ہے۔ جون میں برطانوی پاونڈ صرف ایک روز میں ہی 12 روپے تک گر گیا۔ تین ماہ میں پاونڈ کی قدر 155 روپے سے گھٹ کر 135 روپے ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاونڈ کی قدر میں کمی سے پاکستان کی برطانیہ ہونے والی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں کیونکہ پاونڈ کی قدر میں گراوٹ کے باعث برطانوی تاجروں کو پاکستانی مصنوعات پر زیادہ پاونڈ خرچ کرنا پڑیں گے۔