ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب رہنے سےمارکیٹ میں جمعرات کو ملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8.64پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا اور یہ 48713.63پربند ہوا۔
جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کا ٹرن اوور گزشتہ روز کی نسبت 7کروڑ 45لاکھ شیئرز کم رہا جمعرات کو ٹرن اوور 32کروڑ 92لاکھ شیئرز رہا جبکہ گزشتہ روز یہ 40کروڑ 38لاکھ شیئرز تھا۔
ٹرن اوور کی وجہ سے ٹریڈنگ کی مالیت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی گزشتہ روز ٹریڈنگ کی مالیت 21ارب 76کروڑ روپے تھی جبکہ جمعرات کو یہ 18ارب 43لاکھ روپے رہی اس طرح تقریباً 3؍ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جمعرات کو مارکیٹ میں کل 420کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 211کے بھاؤ میں اضافہ 182 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27کے بھاؤ مستحکم رہے۔
جن کمپنیوں کے شیئرز کا سب سے کاروبار ہوا ان میں عائشہ اسٹیل مل، دوست اسٹیل، کے الیکٹرک اور اینگرو فرٹیلائزر شامل ہیں۔جمعرات کو جن کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا
ان میں گندھارا نسان اور نیشنل ریفائنری ہے جن کے شیئرز کی قیمت بالترتیب 40.04 اور 27.90رروپے بڑھ گئی جبکہ یونی لیور اور فلپس مورس کے بھاؤ میں سب سے زیادہ کمی ہوئی اور یہ 100اور 90روپے ریکارڈ کی گئی۔