ھفتہ, 23 نومبر 2024


قرضوں کی سروسنگ کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی

ایمز ٹی وی (تجارت) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں کی سروسنگ کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 جنوری کے اختتام پر 3 کروڑ ڈالر کم ہو کر 18 ارب 26 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ

اس عرصے میں شیڈول بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 89 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment