ھفتہ, 23 نومبر 2024


پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے حد کردی

 

اعدادوشمارکے مطابق کلکٹریٹ نے زیرتبصرہ ششماہی کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 6 ارب 63 کروڑ 8 لاکھ 60 ہزار روپے کے اضافے سے 57 ارب 3 کروڑ 58لاکھ 60ہزارروپے کی وصولیاں کیں، کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 50ارب 40 کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔

دستاویز کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹر یٹ نے مالی سال 2016-17 کے ابتدائی 6 ماہ جولائی تاد ستمبر 2016کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب 86 ارب 82 کروڑ 23 لاکھ42ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کیے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 57 ارب 3کروڑ 58 لاکھ60ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب 4 ارب 93کروڑ 36 لاکھ27ہزار، انکم ٹیکس کی مدمیں 23 ارب 9 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزارروپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 76 کروڑ 19لاکھ 97ہزارروپے وصول کیے۔

دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ستمبر 2016کے دوران ایک ارب 20 کروڑ 87 لاکھ 73 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 10ارب 75کروڑ 27 لاکھ 73 ہزارروپے وصول کیے جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو دسمبر 2016کیلیے 9ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کاہدف دیاگیاتھا۔

علاوہ ازیں پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے دسمبر2016میں مجموعی طورپر ڈیوٹی وٹیکسزکی مد میں 36 ارب 6کروڑ 2 لاکھ31ہزار روپے وصول کیے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 10ارب 75 کروڑ 27لاکھ 73 ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 20 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ 5 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب10 لاکھ 4ہزارروپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں31 کروڑ 83 لاکھ50ہزار روپے وصول کیے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment