پیر, 25 نومبر 2024


کرنٹ اکاونٹ خسارہ 6ماہ میں ساڑھے 3ارب ڈالر تک جاپہنچا

 

ایمزٹی وی(تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھنے اور ترسیلات کم ہونے پر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 126 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب ڈالر بڑھ کر 3 ارب 58 کروڑ ڈالر پر جاپہنچا، جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں1 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا ۔ رپورٹ کے مطابق صرف دسمبر2016 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1ارب 8 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے اور ترسیلات کم ہونے پر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 126 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment