ایمز ٹی وی (بزنس) پنجاب میں پہلی بار سونے، چاندی، تانبے اور لوہے کے وسیع ذخائر کا پتہ چائنا کی کمپنی نے لگایا۔ یہ ذخائر فرنیچر سازی میں منفرد مقام رکھنے والے پنجاب کے شہر چینیوٹ کے علاقے رجوعہ سے دریافت ہوئے ہیں اور انہیں ایک چینی کمپنی نے دریافت کیا ہے، جسے خام لوہے کے ذخائر کا پتہ لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق پچاس کروڑ ٹن خام لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق لوہےکے نمونوں کا سوئس اور کینیڈین لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروایا گیا ہے، جہاں اس میں سے 60 سے 65 فیصد خام لوہے کو بہتر معیار کا قرار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سونے، چاندی اور تانبےکے نمونے بھی جلد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں گے، ماہرین کے مطابق ان ذخائر کی دریافت سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی۔
حکومت کو چنیوٹ میں سونے کے وسیع زخائر مل گئے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب کشکول اتنے زور سے پٹخیں گے کہ پاش پاش ہو جائے گا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن زمینوں پر صدیوں سے فصلیں اگا رہے تھے ،ہمیں کیا خبر تھی اس کے نیچے کیا چھپا ہوا ہے۔