ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں موجود کوئلے کے ذخائر کے صرف 2 فیصد استعمال سے 40 سال تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں کوئلے کے ذخائر کا اندازہ 850 کھرب کیوبک فٹ ہے جبکہ ایران اور سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کا مجموعی تخمینہ 375 ارب بیرل ہے۔ توانائی کے حوالے سے حسنات احمد نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے ذخائر کے صرف 2 فیصد کے استعمال سے چالیس سال تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئلہ توانائی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ملک میں کالے سونے (کوئلے) کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن میں سے صوبہ میں موجود ذخائر کا اندازہ 184.623 ارب ٹن ہے اور صوبہ بلوچستان جو معدنی وسائل سے مالا مال ہے. وہاں پر مختلف مقام پر کالے سونے (کوئلے) کے موجود ذخائر کا اندازہ 0.217 ارب ٹن اور 15.42 ملین ٹن سے زائد ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخواہ میں 0.091 اور کشمیر میں 0.009 ارب ٹن ذخائر موجود ہیں اور صوبہ سندھ کے علاقے لاکھڑ میں بھی اربوں ٹن کوئلے کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔