ھفتہ, 23 نومبر 2024


سی پیک کےلئے اضافی رقم کی منظوری

 

ایمزٹی وی(تجارت)گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لیے چین نے اضافی رقم کی منظوری دے دی ہے جو کہ 55بلین سے بڑھ کر 62بلین ڈالر ہو گیا ہے،سی پیک کے تحت منصوبوں پر مزید 700ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ چین کی جانب سے نئی انویسٹمنٹ کی منظوری سی پیک کے تحت لگنے والے پراجیکٹس پر کی گئی ہے جن میں انڈسٹریل زون کا قیام بھی شامل ہے ۔
انفرا سٹرکچر ڈیمانڈ اینڈ فنانس کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کے ماتحت دینے کے لیے بھی بات چیت کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک منصوبے کی شروعات 46بلین ڈالر سے کی تھی جو کہ بڑھ کر 55بلین ڈالر ہوئی اور اب اس انویسٹمنٹ کو 62بلین ڈالر تک لے جا یا گیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ بجلی کی پیداواری منصوبوں پر لگا یا جا ئے گا ۔محمد زبیر نے کہا کہ بہت سے ممالک سی پیک کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں اور وہ سی پی کے تحت بننے والے انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو بہت سے ان ڈائریکٹ فائدے بھی حاصل ہو نگے ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ چین انفراسٹرکچر پراجیکٹس ہائی ویز ،ریلو یز ،پاور پراڈکش اور گیس پائپ لائن جیسے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر کے ورلڈ اکنامک پاور بنا ہے ،ہم بھی اسی طرح کر رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment