ایمز ٹی وی (تجارت )سوئی سدرن گیس کمپنی غریب عوام سے پیسے بٹورنے لگی، خراب میٹر اور چوری کا الزام لگا کر 1 لاکھ صارفین کو اضافی بلز بھیج دیے گئے۔ خراب میٹر صورت میں پی یوجی بل جاری کیا جاتا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی
سوئی سدرن گیس کمپنی بھی زائد بل بھیج کر کراچی کے عوام کو لوٹنے لگی، خراب میٹر اور چوری کا الزام لگا کر کراچی کے 1 لاکھ صارفین کو اضافی بل بھیج دیے جس سے غریب عوام کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ ستم ضریفی یہ کہ دو کمروں کے مکان کا بل بھی 10 ہزار روپے بھیج دیا گیا جس کے باعث کسٹمر سروس سینٹرز پر عوام کا تانتا بندھ گیا مگر وہاں پر بھی کوئی پرسان حال نہیں۔
دوسری جانب ایس ایس جی سی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاسنگ ان رجسٹرد گیس کی مد میں صارفین کواضافی بل دیے گئے کیونکہ میٹر کی خرابی کی صورت میں پی یو جی بل جاری کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے بے شمار نئے میٹر موجود ہے جبکہ شہر میں پرانے گیس میٹرز کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔