ھفتہ, 23 نومبر 2024


ورلڈ بینک نےشعبوں میں بہتری لانے کے لئے پاکستان کو قرضہ دے دیا

 

ایمزٹی وی(تجارت)عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کے نظام و ترسیل، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جاسکے گا۔ 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالرقرض کی رقم نیشنل ٹراسمیشن ماڈرنائزیشن پروجیکٹ ون (NTMP-1) کو جدید تقاضوں پر استوار کرکے 500 اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز میں توسیع اور اپ گریڈیشن کی جائے گی جس سے صارفین تک بہتر انداز میں بجلی کی ترسیل کی جاسکے گی۔
پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا متھو ایلان گوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 40 کروڑ ڈالرکے قرضے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کےنظام کو بہتر بنانےکےلئے بھی استعمال کیے جائیں گے جبکہ بجلی کے نظام میں بہتری کے منصوبوں سےبراہ راست غریب طبقے کا فائدہ پہنچے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment