ایمزٹی وی(تجارت) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر مسافروں کے لئے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کے سی ای او آفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس نے عید پیکج کی منظوری دے دی
ترجمان ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ریلوے اس وقت رمضان پیکج کے تحت ایڈوانس بکنگ پر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دے رہا ہے، تاہم عید کے دونوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عیدالفطر پر پاکستان ریلویز مسافروں کی سہولت اور ہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔