ھفتہ, 23 نومبر 2024


ڈالر کی قدر میں کمی

 

 
کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 1 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.98 روپے سے کم ہو کر 133.97 روپے اور قیمت فروخت 134.08 روپے سے کم ہو کر 134.07روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 134 روپے سے گھٹ کر 133.70روپے اور قیمت فروخت 134.50 روپے سے گھٹ کر134روپے پر آ گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت153روپے سے کم ہو کر 152.50روپے پر آ گئی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 2روپے گھٹ گئی اور 175روپے سے کم ہو کر 173 روپے پر آ گئی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment