کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد کاروبار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں پیر کے روز ساڑھے 13 سو پوائنٹس کی کمی نے بے یقینی کی کیفیت پیدا کردی جس کے اثرات مارکیٹ پر آج بھی دیکھے گئے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز مایوس کن رہا لیکن اب اس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 275 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 39 ہزار 435 کی سطح پر آگیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 13بلائی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 2 کھر ب 41ارب 62 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ ہفتے کی نسبت39.29فیصدکم اور85.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔