کراچی : سندھ کے ایک لاکھ سے زائد مستحقین زکوٰۃ کے لیے خوشخبری آگئی، محکمہ زکوٰۃ نے 3 ماہ کی تاخیرکے بعد گزارہ الاؤنس کے 55 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق سندھ بھرکی بیواؤں یتیموں اورایک لاکھ سے زائد دیگرمستحقین کوگزارہ الاؤنس کی مد میں 6 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں محکمہ زکوٰۃ نے 55کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں لہٰذا اگلے 3روز میں ایک لاکھ سے زائدمستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔