ھفتہ, 23 نومبر 2024


گوگل نے پاکستانی کرنسی کو اہمیت دیدی:

 

پاکستان: گذشتہ برس نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا تاہم گذشتہ رات گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو لیکن سرچ انجن ڈالر کی قیمت صرف 76 روپے 25 پیسے پر لے آیا۔ ڈالر کے علاوہ گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے کا نظر آیا جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔ گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی،یہ کا ر نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے اور شاید ڈالر جمع کرنے والوں کو ایک لمحے کو جھٹکا بھی لگا ہوکہ ہم تو لٹ گئے۔ دوسری جانب گوگل کی غلطی نظرانداز کرنے والے بہت سے نادان اس خیال میں ہوں گے کہ کل مارکیٹ کھلتےہی ڈھیروں ڈالر خریدیں لیں گے۔ ڈالر کی یہ قیمت بہت سوں کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ چند گھنٹوں بعد ہی اس غلطی کو درست کرلیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment