جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان سےجانےوالی فلائٹس کےشیڈول میں نرمی

اسلام آباد : ترجمان پی آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیلئے بعض پرووازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور یہ نرمی صرف قومی ایئر لائن کیلئے ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ چار پروازیں کراچی سے سعودی عرب اور عرب امارات کیلئے روانہ ہوں گی ، پہلی پرواز شام 6 بجے اور چوتھی رات 11 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان سے جانے والی فلائٹس کے شیڈول میں نرمی کی گئی ہے،مسافر ائیر پورٹ روانگی سے قبل ہمار ے کا ل سینٹر سے ضرور رابطہ کریں،پی کے 747 شام 6 بجے کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ ہو گی،پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment