پیر, 06 مئی 2024


سال 2018-19 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ

 اسلام آباد: مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ میں تجارتی خسارے میں 11.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
 
مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 21.53 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔
 
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء ) کے دوران 15 ارب 11کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال 2017-18 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2017-18ء ) کی 14 ارب83کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 27کروڑ 50 لاکھ ڈالر زیادہ رہیں۔
 
اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 1.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء ) کے دوران 36 ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، جو گذشتہ مالی سال 2017-18 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2017-18ء ) کی 39 ارب 2 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں2 ارب 39کروڑ ڈالر کم رہیں۔
 
اس طرح درآمدات میں 6.13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سا ل 2017-18 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2017-18ء ) کے دوران تجارتی خسارہ 24 ارب 19کروڑ ڈالر تھا، جو مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء ) کے 21 ارب 52کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 2 ارب 68 کروڑ ڈالر کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 11.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment