ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاکل سےہڑتال کافیصلہ

کراچی: سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل سے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہےکہ سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے۔

ارشاد بخاری نے کہا ہےکہ سی این جی پمپس مالکان ہلکے ہلکے قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریم سروس کی جانب سے کراچی کے ڈرائیورز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ سندھ میں ٹیکس نفاذ کے بعد اضافی قیمت عوام سے اضافی کرایوں کی صورت میں لی جائے۔

واضح رہےکہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کے بعد فی کلو سی این جی پر 20 روپے اضافہ ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment