کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہناہے کہ مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، پاکستانی معیشت رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائےگی جب کہ معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہی گی جب کہ ترقی پزیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی ترقی کی رفتار میں کمی ایشیاء کی مجموعی قومی پیداوار کی نموپراثراندازہوگی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیاء کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 اور سال 2020 میں ایشیاء کی جی ڈی پی شرح نمو 5.2 فیصد رہے گی