ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایف بی آر نے بجٹ 17-2016 کی تیاریاں شروع کردی!

ایمزٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مالی سال 17-2016 کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں عوام اور کاروباری برادری سے بجٹ تجاویز طلب کر لی ہیں، ایف بی آر نے اپنے ایک مراسلے میں تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹریڈ اور بزنس انڈسٹری باڈیز، صوبائی تنظیموں ، پاکستان بھر کی ریگولیٹری اتھارٹیز سے کہا ہے کہ وہ بجٹ تجاویز جلد از جلد ایف بی آر کو ارسال کریں تاکہ انہیں بجٹ سازی کے عمل میں شامل کیا جاسکے ۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے ایک فارمیٹ بھی جاری کیا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ کس ٹیکس قانون کی کس سیکشن میں ترمیم چاہتے ہیں ؟ترمیم کا متن کیا ہوگا ؟اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے َ؟اور اس ٹیکس تجویز کے سبب ایف بی آر کو کتنا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے ؟ اس بارے میں مکمل تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment