جمعہ, 03 مئی 2024


اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر ا سٹاک رکھا جائے،اسٹیٹ بینک

ایمز ٹی وی (بزنس) بینک دولت پاکستان نے جمعرات سے شروع ہونے والی 4 تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کی اے ٹی ایمزمیں کرنسی کا وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ جمعرات سے اتوار کی رات تک اپنی اے ٹی ایمزکی مانیٹرنگ یقینی بنائیں اوران میں کرنسی کااسٹاک بھی رکھاجائےتاکہ بینکوں کےکھاتہ داران کو ان تعطیلات میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment