منگل, 30 اپریل 2024


خام تیل کی گرتی عالمی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا

ایمز ٹی وی (بزنس) عالمی سطح پر نہ صرف تیل سستا ہوا بلکہ روز مرہ استعمال کی اشیا بھی سستی ہوئیں مگر پاکستان کے عوام کو تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں کے حساب سے نہ تو فائدہ مل سکا اور نہ ہی روز مرہ استعمال کی اشیا کو مہنگا ہونے سے روکا جاسکا، پاکستانی عوام کو نئے سال میں بھی مہنگائی کی تیز لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی پرائس ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کا تحفظ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں گیارہ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاگیا،بھارت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا گیا ہے۔ مگر پاکستان میں حکومت نے ٹیکس کی بھرمار کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اس فائدے سے دور رکھا اور ہر بار ایک نیا ٹیکس لگا کر وزیرخزانہ کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ عوام کو یہ کڑوی گولی برداشت کرنا پڑے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment