ھفتہ, 23 نومبر 2024


پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل کی فروخت حکومتی ایجنڈے میں نہیں،اسحاق ڈار

ایمز ٹی وی (بزنس) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل فروخت کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ زاہد حامد قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پی آئی اے کا آرڈیننس اب موثر نہیں رہا، بل لانے کا عمل جاری ہے۔ کمیٹی کےچیئرمین کےلیے زاہد حامد کو 8 اور نوید قمرکو 5 ووٹ ملے، انوشے رحمان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے زاہد حامد کا نام تجویز کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید قمر کا نام شیخ رشید کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل فروخت کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں، پی آئی اے کی مکمل نجکاری ہرگز نہیں ہوگی، صرف 26 فیصد بنیادی بزنس کی نجکاری کریں گے، حکومت پی آئی اے کا صرف بنیادی بزنس ٹھیک کرنا چاہتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment