ایمزٹی وی (بزنس)چائلڈ لیبر کےخلاف حکومت کے چھاپوں پر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کے مطابق 24 سے 26 جنوری تک پورے پنجاب میں اینٹوں کی سپلائی بند رکھی جائیگی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیدار مہر عبدالحق کے مطابق چائلڈ لیبر کے معاملے پر وہ حکومت کےساتھ ہیں مگرآرڈیننس کی آڑ میں غلط پرچے کرائے جا رہے ہیں۔ مہر عبدالحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے معاملات درست نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا.