جمعرات, 09 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


تاجروں کا مطالبہ!

ایمز ٹی وی (کراچی)کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مقررہ مدت میں ریٹائرمنٹ کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کی میعاد میں مزید 3سال کی توسیع کی جائے ، توسیع نہ دی گئی تو ملک بھر کے تاجر اپنے قابلِ فخر جنرل کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گے جس میں عوام کے تمام طبقات کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ گزشتہ روز آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کی زیر صدارت تاجروں کی سپریم کونسل کے اجلاس میں تاجروں نے جنرل راحیل شریف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، تاجروں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کیخلاف جنگ ادھوری چھوڑ کر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ، ملک اور خصوصاً کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھا جائے اور آرمی چیف کی نومبر2016 میں ختم ہونے والی مدت کو نومبر 2019 تک بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے بیان سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند اور عوام و تاجروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔ انہوں نے بھرپور یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف جلد ہی موجودہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کی سمری صدرِ پاکستان کو بھجوا کر قوم کو خوشخبری دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment