ایمزٹی وی(بزنس) آپ کہیں بھی نوکری کرلیں،اگر چھٹیوں کی تعداد زیادہ ہوجائے توجرمانہ اوربعض اوقات تونوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جہاں کے ملازمین جتنی چاہے چھٹیاں کرسکتے ہیں اس کمپنی کا نام Netflixہے جہاں ملازمین کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ سال میں جتنی چاہے چھٹیاں کرسکتے ہیں۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوریڈ ہیسٹنگ کا کہنا ہے کہ اگرکوئی ملازم آکریہ کہے کہ میری تنخواہ بڑھا دی جائے اور یہ وجہ بتائے کہ میں بہت زیادہ وقت دفترکودیتاہوں تومیں کبھی بھی اس کی تنخواہ نہیں بڑھاﺅں گا بلکہ اسے اس بات سے غرض ہوگی کہ وہ ملازم کمپنی کو کیا فائدہ دے رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اس کے ملازموں کو کام کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوچاہے وہ غلطیاں کریں لیکن انہیں کام کے دوران ذہنی سکون میسررہے۔ریڈ کا کہناہے کہ جب آپ لوگوں کو ذمے داریوں کے ساتھ ذہنی سکون اور آزادی دیتے ہیںتو ان کی صلاحیتیں کھل کرسامنے آتی ہیں۔اس کا کہناہے کہ اس طرح کی پالیسیوں سے کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے اور سال گذشتہ Netflixکی سیلزایک ارب ڈالر(100ارب روپے)سے زیادہ رہیں۔ریڈ کاکہناہے کہ کچھ عرصہ قبل کمپنی کے ایک ملازم نے اس سے بحث کی جب کمپنی میرے روزانہ کام کئے گئے گھنٹوں پر نظرنہیں رکھتی تو پھرکیوں چھٹیوں پربھی نظررکھی جائے۔یہ تجویز کمپنی کو بہت پسند آئی اوریہ فیصلہ کیا گیا کہ اب ملازمین کی چھٹیوں پرنظر نہیںرکھی جائےگی بلکہ اس کو دئیے گئے کام پر پوچھ گچھ کی جائےگی۔کمپنی کا یہ آئیڈیا بہت ہی زیادہ کامیاب پایا گیاہے اور امریکہ کی دیگر کمپنیاں بھی اسے اپنا رہی ہیں