ایمزٹی وی(بزنس) پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 6 ارب 33 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا. مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی 9 ارب 67 کروڑ جبکہ اخراجات 16 ارب روپےرہے ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مواصلات نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ گزشتہ 8 سال سے خسارے میں ہے اور محکمہ نے آخری بار منافع سال 2008 میں کمایا تھا۔