جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


تجارت کی راہ میں حائل ٹیرف و نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

 
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور تجارت کی راہ میں حائل ٹیرف و نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ مختصر اور وسط مدتی تعاون کے روڈمیپ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے جو گزشتہ سال طے پایاتھا۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور بیلاروسی وزیر صنعت وٹالی ایم ووک نے کی، معیشت کے متعددشعبوں میں بات چیت کے بعد دونوں وزرا نے میٹنگ کے منٹس پر دستخط کیے۔ اجلاس کے دوران خرم دستگیر خان نے بیلاروسی سرمایہ کاروں کو اسپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ان زونز میں حکومت کی طرف سے دی گئی پرکشش ٹیکس مراعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
بیلاروس نے ٹیکسٹائل اور سرجیکل آلات میں پاکستان کی مہارت سے استفادے کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی درخواست کی جبکہ پاکستان میں آٹوموٹیوانجینئرنگ، زرعی آلات اور روڈ تعمیراتی مشینری میں مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے لیے مخصوص گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اشیا کے معیارات سے متعلق ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ بیلاروس نے پاکستانی کاروباری افرادکے لیے ویزے کے عمل کو آسان بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی متفق ہوگئے۔
اس مقصد کے لیے مذاکرات اپریل میں بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہوں گے، پاکستان و بیلاروس کے درمیان براہ راست بینکنگ روابط کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے مرکزی بینکوں کے مذاکرات سال کے وسط میں متوقع ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بیلاروسی تربیتی اداروں میں ٹریننگ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بیلاروس نے یوریشین اکنامک یونین سے پاکستان کے آزاد تجارتی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ مشترکہ وزارت کمیشن کا تیسرا اجلاس ستمبر میں بیلاروس کے شہر برسٹ میں منعقد ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment