اتوار, 24 نومبر 2024


ائیر بس کو آپریٹنگ منافع میں 23 فیصد کی کمی کا سامنا

ایمز ٹی وی (تجارت) کمپنی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ائیر بس کو آپریٹنگ منافع میں 23 فیصد کی کمی کا سامنا رہا۔ اس عرصہ میں یہ شرح 501 ملین یورو ریکارڈ کی گئی۔ ائیر بس دنیا بھر میں بوئنگ کے بعد دوسری بڑی طیارہ ساز کمپنی ہے۔ ماہرین کے مطابق کمپنی کے حصص کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق سال کے باقی عرصہ میں نئے یونٹس کی تیاری کے تمام تراہداف حاصل کئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment