جمعہ, 03 مئی 2024


حکومت سندھ معدنی ذخائر کوڑیوں کے مول بانٹ دئیے

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت سندھ معدنی ذخائر بھی دونوں ہاتھوں سے لٹانے لگی۔ محکمہ معدنی وسائل نے ریتی بجری کے ٹھیکے من پسند افراد میں کوڑیوں کے مول بانٹ دئیے۔ ملیر میں ریتی بجری کا ٹھیکہ خیر پور میرس کی نجی کمپنی کے حوالے ہے ۔ 10 ٹن ریتی بجری کے ٹرک اور ٹرالی کی رائلٹی صرف 60 روپے۔ ریتی بجری سے بھری پک اپ کی رائلٹی صرف 36 روپے مقرر۔ 60 روپے کی بجری مارکیٹ میں 9 سے 17 ہزار میں فروخت ہوتی ہے۔ 36 روپے کی بجری 3 سے 5 ہزار میں بیچی جاتی ہے۔ حکومتی رائلٹی کے انتہائی کم نرخ کے باعث قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت صرف ریتی بجری کی فروخت سے اربوں روپے کما سکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment