ھفتہ, 23 نومبر 2024


میڈیکل کالجز نےطلباو طالبات پر پابندی عائد کردی

ایمزٹی وی(تعلیم)حکومت نے میڈیکل کالجز میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرکیلئے سفیدکوٹ لازمی قراردیتے ہوئے طلبا و طالبات کیلئے بھی نیا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت صوبہ بھرکے تمام میڈیکل کالجز کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی تمام ڈاکٹرز سفید کوٹ پہننے کے پابندہوں گے جبکہ تمام ڈاکٹر،ملازمین اور طلبا و طالبات ڈیوٹی اور کلاسز کے طے شدہ اوقات کار کی مکمل پابندی کریں ۔ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری احکامات میں طلبا کیلئے پینٹ (جینزیا ڈریس)ڈریس شرٹ ،قومی لباس شلوارقمیض اورڈریس شوزیا جوگرزپہننا ہوں گے جبکہ شاٹس،آدھی آستین ،گول گلا ،ٹرائوزراورشال وغیرہ لینے کی مکمل پابندی ہو گی، طالبات کیلئے مکمل آستین،لمبی قیمض،سیدھی پیٹ ،لوزجینز ، شلوار اور دوپٹہ یا شال کی پابندی کرنا لازمی ہوگا جبکہ ٹی شرٹس،آدھی آستین ،لیگی ، جینز ، پینٹ،ٹرائوزر،مہنگی جیولری اور میک اپ پر پابندی ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment