ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ کے حالیہ اجلاس منعقدہ 6 جولائی میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے ایم فل کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے جبکہ پی ایچ ڈی کی سند انوائرمینٹل اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر یونیورسٹی آف یارک برطانیہ سے حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ثمینہ خلیل اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر سے شائع ہونے والے تعلیمی جریدے کی ایڈیٹر بھی ہیں جو سال میں دومرتبہ شائع ہوتاہے اور پی ایچ ڈی پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے مختلف جامعات سے پی ایچ ڈی کے ہم مرتبہ متعدد کورسز کیے ہیں جن میں امریکا ،سوئیڈن اور جاپان کی جامعات شامل ہیں اور ساتھ ہی متعدد بین الاقوامی اسکالرشپ بھی حاصل کی ہیں