ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ کراچی کی طالبہ کا عالمی ریکارڈ

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کی لیکچرار رابعہ شاکر نے ورلڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ ،آسٹریلیا کے زیر اہتمام نیویارک امریکامیں منعقدہ آٹھویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ریسرچ فارچینج‘‘ میں بہترین مقالے کا ایوارڈ جیت لیا ہے ۔

ان کے مقالے ’’پاکستان کی مالیاتی پالیسی ‘‘کو تعریفی سند سے نوازا گیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ریسرچ اسکالر ز نے شرکت کی اوررابعہ شاکر وہ واحد پاکستانی ریسرچ اسکالرہیں جن کو ایوارڈ سے نوازاگیا اور ان کا مقالہ ورلڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ کے جرنل آف اکاؤنٹنگ ،فائنانس اینڈ اکنامکس میں شائع کیا جائے گا۔علاوہ ازیں رابعہ شاکر کو ورلڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ میں فیلوشپ بھی ایوارڈ کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment