اتوار, 24 نومبر 2024


ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل وقت گزرا مصطفیٰ کمال

ایمزٹی وی ( سندھ )سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل وقت گزرا مجھے اندر اور باہر کی سب خبر ہے، قائد ایم کیوایم اور ان کے رفقا 22 سال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈ لے رہے ہیں اور بہت جلد ان 8 افراد کے نام بھی لینے والا ہوں جوپردہ نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں الطاف حسین کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں جس دن ہائی ڈوز دی وہ پریشان ہوجائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا لیکن ہم نے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے لڑائی نہیں لڑنی اور جو لوگ گمراہ ہیں ان سے ہمدردی ہے، ہمیں ان ہی لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی ، حیدرآباد اور سکھر کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی ماں بہنوں اور بچوں کی جانب دیکھو ان کے بچے غائب ہوئے لاشیں اٹھائی گئیں لیکن اتنی جانوں کے نذرانے کے بعد حاصل کیا ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment