اتوار, 24 نومبر 2024


بھارتی جامعات سے مسلمان طالبعلم غائب ہونے لگے

 

ایمز ٹی وی (نئی دہلی) نئی دہلی میں جواہر لعل یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والا طالبعلم چھ دن بعد بھی نہ مل سکا، انتظامیہ خاموش ہے جبکہ طلبا نے یونیورسٹی سر پراٹھالی اورطالبعلم کی تلاش کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔

14713765 669010473249228 405719529417538536 n

نئی دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے مسلمان طالبعلم کی گمشدگی پر طلباء سراپا احتجاج ہیں، طالبعلم کی گمشدگی کے بعد جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشیدگی بڑھ گئی ، مظاہرہ کرنے والے طلبہ سے وائس چانسلر ایم جگدیش کمارنے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ گم شدہ طالب علم کا پتہ لگانے کےلئے پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے۔

14717122 669010469915895 5697031608047219076 n

طلباء کا کہنا ہےکہ انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھی ہیں اورطالبعلم کو تلاش کرنے کیلئے کچھ نہیں کررہی جبکہ انتظامیہ نے طلبا پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار کو یرغمال بنانے کا الزام لگایا، جس کی طلبا نے تردید کردی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب نجیب احمد کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر پرساد نے کہا ہے کہ نجیب کے بارے میں کوئی معلومات یا سراغ دینے والے شخص کے لئے50000روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے نجیب کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور اس کا فون ضبط کرلیا ہے۔

14729264 669010476582561 7496430996119970373 n

یاد رہے کہ ایم ایس کا طالب علم نجیب احمد اے وی بی پی شرپسند طلبہ کے ذریعہ زبردست پٹائی اور قاتلانہ حملے کے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا، طلبا کا کہنا ہے کہ گمشدہ طالب علم کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment