اتوار, 24 نومبر 2024


جامعہ کراچی میں انٹری ٹیسٹ اختتام پذیر

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ گزژشتہ روزصبح11بجے کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوا۔ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلے کے لئے 1164 فارم جمع کرائے گئے جبکہ 1090طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

ڈائریکٹرایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹرخالدعراقی کے اعلامیہ کے مطابق رجحان ٹیسٹ کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، کمرہ امتحان کے اردگرد غیر متعلقہ ا فراد کاداخلہ ممنوع تھا۔ ٹیسٹ انتہائی پرسکون ماحول اور نظم وضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور کیمپس سیکیورٹی (واچ اینڈ وارڈ) کا عملہ بھی خصوصی طور پر مختلف داخلی راستوں اور فیکلٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹرخالدعراقی، پروفیسردُریہ قاضی ،سید شمعون حیدراورتانیہ ناصرنے امتحانی مراکزکی مانیٹرنگ کافریضہ انجام دیا۔

واضح رہے کہ اکیڈمک کونسل کے فیصلے کی روشنی میں حتمی میرٹ لسٹ20 فیصد اکیڈمک پرسنٹیج جبکہ 60 فیصد داخلہ ٹیسٹ کے تناسب اور20 فیصدانٹرویوز پر محیط ہوگی ۔ ٹیسٹ کے نتائج16نومبر2016ء کودوپہر2 جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیے جائینگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment