ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلے برائے اسپرنگ کا آغاز ہوگیا ہے یہ داخلے 7 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز اینڈ سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انوائر ونمینٹل سائنسز اورایجوکیشن میں بی ایس اور ایم ایس میں دیے جا رہے ہیں۔ مزید براں شعبہ ایجوکیشن میں اے ڈی ای ، بی ایڈ اور ایم ایڈ میں بھی داخلے جاری ہیں۔
داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرانے کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.smiu.edu.pk پر موجود فارم پر کرکے بھیجا جا سکتا ہے یا سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک سے کام کے اوقات میں (پیر تا جمع) ، صبح 9:00 بجے سے شام پانج بجے تک وصول کیا جاسکتا ہے۔
تحریری امتحان10 دسمبر کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ہوگا، جبکہ کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان 21 دسمبر سے23 دسمبر تک ہوگا۔ اور حتمی نتائج 28 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔