ایمزٹی وی(تعلیم/ اوہائیو)امریکی ریاست اوہائیو کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں چاقو بردار حملہ آور نے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں واقع اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اندر کار میں بیٹھے ایک شخص نے پہلے پیدل چلنے والوں کے متعین راستے پر اپنی گاڑی چڑھا دی اور پھر تیز دھارے آلے سے وار کر کے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے حملہ آور کی شناخت عبدالرازق علی آرتن کے نام سے کی ہے جو کہ صوما لی نژاد اور اسکول کا طالب علم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔