ایمزٹی وی(تعلیم) پاکستان کی معروف یونیورسٹی ’دی انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد‘ میں ایک طالبعلم نے نہایت انوکھاطریقہ اپنایا اور اپنی استانی سے نہ پڑھانے کی ایسے طریقے سے درخواست کردی جسے وہ کسی صورت مسترد نہیں کرسکیں ، اس دلچسپ درخواست کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے طالبعلم سہیل احمد نے اپنے دیگر کلاس فیلوز کیساتھ مل کر گانے کی صورت میں اپنی ٹیچر زینب سلیم سے نہ پڑھانے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا۔ زینب پوری تیاری کیساتھ لیکچر دینے کلاس میں آئیں لیکن سہیل اور اس کے کلاس فیلوز کے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہاتھا، وہ اس روز پڑھنے کو تیار نہیں تھے لہٰذا اُنہوں نے حیران کن طریقے سے ٹیچر کو ”آج پڑھانے کی ضد نہ کرو“ پر مشتمل یہ درخواست کرنے کافیصلہ کیا، یہ درخواست کیسی تھی اور اس میں کیا کہاگیا۔ویڈیودیکھ سکتے ہیں۔
اس درخواست کے بعد زینب بھی اپنی کلاس کو کچھ بھی پڑھائے بغیر واپس جانے پر مجبور ہوگئیں ۔
یہ گانا”آج جانے کی ضد نہ کرو‘ میں ترمیم کرکے بنایاگیا جسے فریدہ خانم سے جوڑا جاتاہے کیونکہ وہ کافی مرتبہ لائیوکانسرٹس اور ٹی وی پر گاچکی ہیں، اصل میں یہ گانا 1973ءمیں پاکستانی فلم ’بادل اور بجلی‘ کیلئے حبیب ولی محمد نے گایاتھا۔ویڈیو دیکھیں