ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)سندھ حکومت نے طالب علم احمد کا امریکہ میں علاج کرانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نے بچے اور اس کے والدین کیلئے امریکی ویزہ کی درخواستیں امریکی قونصل جنرل کے حوالے کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر تعلیم سندھ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کے طالب علم احمد کے ویزے کیلئے کاغذات امریکی قونصل جنرل کے حوالے کئے تو امریکی قونصل جنرل نے جلد از جلد ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔