ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) فاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بی اے ،بی کام اور مدارس کے رجسٹریشن فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 1ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ16دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی کُل فیس4ہزار روپے ہے۔
جبکہ بی اے ، بی کام، معادلہ (مدارس اورہومیو پیتھک) پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تایخ میں3سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 14دسمبر سے16دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے، بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار6سو روپے ہے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس 5ہزار 3سو روپے اور امتحانی فارم کی قیمت 200روپے مقرر کی گئی ہے
وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں بی اے، بی کام ، مدارس اورہومیو پیتھک (پرائیویٹ)امتحانات کا آغاز 24دسمبر سے ہو گا۔ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول طلبہ و طالبات کے ایڈریس پر ارسال کردیئے گئے ہیں ۔وہ طلباء جنہیں ابھی تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے وہ 19دسمبر تک گلشن اقبال کیمپس کے ایم ایس سی بلاک میں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹر سے رابطہ کریں