ایمز ٹی وی(تعلیم\سندھ) سیکرٹری محکمہ تعلیم سندھ جمال مصطفی سید کہ اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں آج تعلیمی ادارے کھل جا ئیں گے ۔
صوبائی حکومت سندھ میں تعلیم کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ اور طلبہ کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد اسکول و کالجز میں نئے جذبے
اور لگن سے آئیں تاکہ تعلیمی میدان میں متعین کردہ اہداف حاصل کرسکیں۔ واضع رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے
کہ صوبے بھر کے تمام اسکول و کالجز آج بروز پیر سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ تعاون کریں۔