ہنگورجہ (نامہ نگار)ہنگورجہ کے قریبی گاؤں ودہن پوٹا میں قائم پرائمری اسکول کی دیوار گر گئی جانی نقصان نہیں ہوا علاقہ مکینوں کی جانب سے اسکول کی عمارت اور چار دیواری از سر نو تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا پے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے پرائمری اسکول ودہن پوٹا کی کمزور عمارت کی مرامت کیلئے 13لاکھ روپے مختص کرکے ان کا کام شروع کیا گیا ہے لیکن اسکول کی دیوار زبون حال ہونے کے باوجود ان کی مرمت شروع نہیں کی جس وجہ سے دیوار گزشتہ روز گر گئی ہے۔ اسکول سے چھٹی ہونے کے بعد دیوار گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دوسری جانب علاقہ مکینوں محمد بچل کوری ، عبدالقادر ، محمد دین ، اشرف ، عبدالغفور ودہن پوتو اور دیگر نے حکومت سندہ اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت اور دیوار کی ازسرنو تعمیر کرائی جائے ۔