ایمز ٹی وی(تعلیم/ملتان) صوبہ میں اسکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن کے لئے 2016-17ء کے جاری فنڈز میں سے چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی بہت کم رقم خرچ ہو سکی ہے. محکمہ اسکول ایجوکیشن کو رواں مالی سال کے دوران 29 ارب 70 کروڑ روپے جاری ہوئے جس کا صرف 19فیصد استعمال ہو سکا ہے. محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 11 ارب 82 کروڑ روپے جاری ہوئے جس کا صرف 29فیصد خرچ ہو سکا ہے،محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کو 50کروڑ روپے جاری ہوئے جس کا صرف 18 فیصد استعمال ہو سکا ہے۔ ذرائع کی کہنا ہے کہ اگرفنڈ کو خرچ کرنے کی رفتار یہی رہی تو مالی سال کے خاتمے پرنہ صرف بیشتر ترقیاتی کا م نامکمل رہ جائیں گے بلکہ مذکورہ فنڈ بھی لیپس ہوجائیں گے۔